سورۃ العادیات

سُورَةُ العَادِيَاتِ · سورت نمبر 100 · مکی · 11 آیات

سورۃ العادیات کے موضوعات

اس سورت کی آیات پر مبنی مطالعہ گائیڈز (انگریزی میں)، سب سے زیادہ متعلقہ پہلے۔

سورۃ العادیات اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں

  1. 100:1

    بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلْعَٰدِيَٰتِ ضَبْحًۭا

    ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں

  2. 100:2

    فَٱلْمُورِيَٰتِ قَدْحًۭا

    پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں

  3. 100:3

    فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًۭا

    پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں

  4. 100:4

    فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًۭا

    پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں

  5. 100:5

    فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا

    پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں

  6. 100:6

    إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌۭ

    کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے

  7. 100:7

    وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌۭ

    اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے

  8. 100:8

    وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ

    وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے

  9. 100:9

    ۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ

    کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو( مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے

  10. 100:10

    وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ

    اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے

  11. 100:11

    إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّخَبِيرٌۢ

    بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا

اردو ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔