سورۃ التکویر
سُورَةُ التَّكۡوِيرِ · سورت نمبر 81 · مکی · 29 آیات
سورۃ التکویر کے موضوعات
اس سورت کی آیات پر مبنی مطالعہ گائیڈز (انگریزی میں)، سب سے زیادہ متعلقہ پہلے۔
- الآيات الكونية (17 آیات)
- اليوم الآخر (14 آیات)
- الشمس (14 آیات)
- القراءة (7 آیات)
- العطاء (6 آیات)
- النهار (5 آیات)
- الأمانة (4 آیات)
- الحفظ (4 آیات)
- القوة (4 آیات)
- القرأن الكريم (3 آیات)
- الملائكة (3 آیات)
- النجوم (3 آیات)
- المدح (3 آیات)
- الإخلاص (2 آیات)
- الإنسان (2 آیات)
سورۃ التکویر اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں
-
81:1
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ إِذَا ٱلشَّمْسُ كُوِّرَتْ
جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
-
81:2
وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتْ
جب تارے بےنور ہو جائیں گے
-
81:3
وَإِذَا ٱلْجِبَالُ سُيِّرَتْ
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
-
81:4
وَإِذَا ٱلْعِشَارُ عُطِّلَتْ
اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی
-
81:5
وَإِذَا ٱلْوُحُوشُ حُشِرَتْ
اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے
-
81:6
وَإِذَا ٱلْبِحَارُ سُجِّرَتْ
اور جب دریا آگ ہو جائیں گے
-
81:7
وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتْ
اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی
-
81:8
وَإِذَا ٱلْمَوْءُۥدَةُ سُئِلَتْ
اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا
-
81:9
بِأَىِّ ذَنۢبٍۢ قُتِلَتْ
کہ وہ کس گناہ پرماری گئی
-
81:10
وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتْ
اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
-
81:11
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتْ
اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی
-
81:12
وَإِذَا ٱلْجَحِيمُ سُعِّرَتْ
اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی
-
81:13
وَإِذَا ٱلْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ
اور بہشت جب قریب لائی جائے گی
-
81:14
عَلِمَتْ نَفْسٌۭ مَّآ أَحْضَرَتْ
تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
-
81:15
فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلْخُنَّسِ
ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں
-
81:16
ٱلْجَوَارِ ٱلْكُنَّسِ
(اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں
-
81:17
وَٱلَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ
اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
-
81:18
وَٱلصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ
اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے
-
81:19
إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍۢ كَرِيمٍۢ
کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے
-
81:20
ذِى قُوَّةٍ عِندَ ذِى ٱلْعَرْشِ مَكِينٍۢ
جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے
-
81:21
مُّطَاعٍۢ ثَمَّ أَمِينٍۢ
سردار (اور) امانت دار ہے
-
81:22
وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍۢ
اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں
-
81:23
وَلَقَدْ رَءَاهُ بِٱلْأُفُقِ ٱلْمُبِينِ
بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو( آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
-
81:24
وَمَا هُوَ عَلَى ٱلْغَيْبِ بِضَنِينٍۢ
اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں
-
81:25
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَٰنٍۢ رَّجِيمٍۢ
اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں
-
81:26
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ
پھر تم کدھر جا رہے ہو
-
81:27
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌۭ لِّلْعَٰلَمِينَ
یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے
-
81:28
لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ
(یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے
-
81:29
وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَٰلَمِينَ
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے
اردو ترجمہ: مولانا فتح محمد جالندھری۔